تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

امیتابھ بچن نے صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی

امیتابھ بچن نے صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد پھیلنے والی صحت سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پوسٹ کو غلط انداز میں سمجھا گیا۔83 سالہ اداکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ نہ تو انہوں نے کوئی سرجری کروائی ہے اور نہ ہی ان کی صحت سے متعلق تشویشناک اطلاعات درست ہیں۔امیتابھ بچن کے مطابق ان کے بلاگ پر استعمال ہونے والی طبی اصطلاحات حقیقت میں استعارے کے طور پر لکھی گئی تھیں، جن کا مقصد فیفا ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں ارجنٹینا کی شکست کے بعد ایک چیمپیئن کی ذہنی کیفیت کو بیان کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کی کوئی سرجری نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف یہ مثال دی تھی کہ جس طرح کسی مریض کے لیے سرجری یا انتہائی نگہداشت کے بعد گھر واپسی کا مرحلہ جسمانی اور ذہنی طور پر مشکل ہوتا ہے، اسی طرح کسی چیمپیئن کے لیے شکست کے بعد خود کو سنبھالنا بھی ایک کٹھن مرحلہ ہوتا ہے۔اداکار نے وضاحت کی کہ ان کا اشارہ فیفا ورلڈ کپ میں اسپین کے خلاف ارجنٹینا کی شکست اور لیونل میسی جیسے عظیم کھلاڑی کی کیفیت کی جانب تھا، تاہم لوگوں نے اسے ان کی اپنی صحت سے متعلق سمجھ لیا۔امیتابھ بچن نے مداحوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی صحت کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وہ مکمل طور پر خیریت سے ہیں۔واضح رہے کہ یہ وضاحت ان کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے لیونل میسی اور ارجنٹینا کی اسپین کے ہاتھوں شکست پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔