تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ورلڈکپ 2026 میں ارجنٹینا سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

ورلڈکپ 2026 میں ارجنٹینا سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

 ارجنٹینا( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈکپ 2026 کے 96 میچز کے بعد ارجنٹینا سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم کے طور پر سامنے آگئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ورلڈکپ 2026 کے 96 مقابلوں میں اب تک مجموعی طور پر 280 گول کیے جا چکے ہیں۔ارجنٹینا نے 14 گول کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی 8 گول کے ساتھ ورلڈکپ کے ٹاپ اسکورر رہے۔ اس کے ساتھ ہی ورلڈکپ مقابلوں میں میسی کے مجموعی گولز کی تعداد 21 ہوگئی۔ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی ایڈیشن کے دوران 3 کھلاڑیوں نے 7 یا اس سے زائد گول اسکور کیے۔ میسی کے علاوہ کیلیان ایمباپے اور ایرلنگ ہالینڈ نے بھی 7،7 گول کرکے ٹاپ اسکوررز میں جگہ بنائی۔ایمباپے نے ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے گولز کی تعداد بڑھا کر 11 کرلی، جو ایک نمایاں ریکارڈ بن گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں اب تک 3 ہزار گول مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ تاریخی 3 ہزار واں گول ارجنٹینا کے اینزو فرنانڈیز نے کیا۔کھیلوں کی غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ورلڈکپ 2026 میں اب تک 259 یلو کارڈز اور 14 ریڈ کارڈز بھی دکھائے جا چکے ہیں۔