تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانا اور ہنگامی حالات میں فوری مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو قدرتی آفات کے باعث سالانہ تقریباً 2 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ منظور شدہ قرض سے آفات کے بعد فوری بجٹ معاونت فراہم کی جاسکے گی، جبکہ قدرتی آفات سے بچاؤ اور ان کے خطرات کے انتظام کے نظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔بینک کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت پاکستان کی ترقیاتی منصوبہ بندی میں قدرتی آفات سے تحفظ کو شامل کیا جائے گا اور ہنگامی حالات میں مالی وسائل کی دستیابی بہتر بنانے کے ساتھ ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ کا نظام مضبوط کیا جائے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں سیلاب، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات بڑے پیمانے پر معاشی نقصانات کا سبب بنتی ہیں۔ 2022ء کے سیلاب سے ملک کو براہ راست 14.9 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا تھا، جبکہ 91 لاکھ افراد غربت کا شکار ہوئے تھے۔بینک نے نشاندہی کی ہے کہ قدرتی آفات سے غریب اور دیہی آبادی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے، جبکہ خواتین اور لڑکیوں کو بھی ان آفات کے اثرات کا غیر متناسب طور پر سامنا کرنا پڑتا ہے۔