تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

عاصم اظہر کا نئے گانے اور سوشل میڈیا تنازع پر ردعمل، مداحوں کے تحفظات پر وضاحت جاری

عاصم اظہر کا نئے گانے اور سوشل میڈیا تنازع پر ردعمل، مداحوں کے تحفظات پر وضاحت جاری

کراچی( شوبز ڈیسک)کراچی میں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنے نئے گانے ’’تو ہے وہی دل نے جسے اپنا کہا‘‘ کے کور ورژن پر ہونے والی تنقید اور سوشل میڈیا تنازع پر پہلی بار کھل کر وضاحت پیش کی ہے۔نیا گانا ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں۔ کچھ مداحوں نے اسے پسند کیا، تاہم کئی صارفین نے اس کلاسک گانے کے نئے ورژن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اصل گانے کا معیار برقرار نہیں رکھا جا سکا۔اسی دوران سوشل میڈیا شخصیت رجب بٹ نے گانے کی حمایت میں ایک لپ سنک ویڈیو شیئر کی، جس پر عاصم اظہر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ تاہم اس حمایت کے بعد گلوکار کو سوشل میڈیا پر مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔بڑھتی ہوئی بحث کے بعد عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر وضاحتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کسی شخص کا شکریہ ادا کرنا یا اس کی محبت کا جواب دینا ہرگز اس بات کی علامت نہیں کہ وہ اس کی تمام آراء یا نظریات سے مکمل اتفاق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کے تحفظات کو سمجھتے ہیں اور بعض نکات سے اتفاق بھی کرتے ہیں، تاہم ان کا مقصد صرف محبت اور سپورٹ کا جواب دینا تھا۔