تازہ ترین
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال سے خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے: حافظ نعیم الرحمٰن علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روز کی توسیع خلائی کچرے سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کا روبوٹک مشن تیار کرنے کا منصوبہ یوٹیوب کا نیا فیچر، صارفین اپنی پسند کی ویڈیوز کی فیڈ بنا سکیں گے واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری کلفٹن کے ساحل پر سمندری کچھوا مردہ ملا، پلاسٹک کچرے سے حیات کو خطرہ فیشن شو میں عفت عمر کے ساتھ دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل ہونے پر ٹرولنگ دانیال ظفر کا صحت پر توجہ دینے کیلئے شوبز سے عارضی وقفے کا اعلان درفشاں سلیم اور ماورا حسین کے لہنگوں میں مماثلت، تصاویر وائرل ابتدائی فلموں کی ناکامی نے فلمی کیریئر متاثر کیا، دیا مرزا کا انکشاف ایل کلاسیکو: ریال میڈرڈ نے بارسلونا کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ روک دیا سہ ملکی سیریز: حارث رؤف کے مشورے پر شاداب خان نے ریویو لیا صائم ایوب کی درخواست منظور، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل دنیا کا ہر بولر چھکے کھاتا ہے، تنقید سے فرق نہیں پڑتا: حارث رؤف
پاکستان خبر

دنیا کا ہر بولر چھکے کھاتا ہے، تنقید سے فرق نہیں پڑتا: حارث رؤف

دنیا کا ہر بولر چھکے کھاتا ہے، تنقید سے فرق نہیں پڑتا: حارث رؤف

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی بولنگ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف انہیں نہیں بلکہ دنیا بھر کے بولرز کو چھکے پڑتے ہیں اور وہ تنقید سے خوف زدہ نہیں ہوتے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی تنقید سے نہیں گھبرائے اور آئندہ بھی اس سے متاثر نہیں ہوں گے۔ وہ اپنے کھیل میں بہتری کے لیے محنت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ ان کا بنیادی مقصد حریف ٹیم کی وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو کامیابی دلانا ہے۔ ٹیم میں تمام کھلاڑی ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں اور شاہین کی موجودگی بولنگ اٹیک کے لیے فائدہ مند ہے۔سہ ملکی سیریز میں کارکردگی پر بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ 300 رنز کے ہدف کا دفاع کرنا مثبت پیش رفت ہے، تاہم جدید کرکٹ میں ٹیموں کو 350 یا اس سے زیادہ رنز بنانے اور ان کا دفاع کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرنا ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ مڈل اوورز میں وکٹیں حاصل کرنا اہم ہے، کیونکہ بیٹنگ کا انداز تبدیل ہوچکا ہے۔ بولرز کو اپنی حکمت عملی بہتر بنانے کے ساتھ فٹنس اور رفتار پر بھی کام جاری رکھنا چاہیے۔