تازہ ترین
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال سے خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے: حافظ نعیم الرحمٰن علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روز کی توسیع خلائی کچرے سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کا روبوٹک مشن تیار کرنے کا منصوبہ یوٹیوب کا نیا فیچر، صارفین اپنی پسند کی ویڈیوز کی فیڈ بنا سکیں گے واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری کلفٹن کے ساحل پر سمندری کچھوا مردہ ملا، پلاسٹک کچرے سے حیات کو خطرہ فیشن شو میں عفت عمر کے ساتھ دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل ہونے پر ٹرولنگ دانیال ظفر کا صحت پر توجہ دینے کیلئے شوبز سے عارضی وقفے کا اعلان درفشاں سلیم اور ماورا حسین کے لہنگوں میں مماثلت، تصاویر وائرل ابتدائی فلموں کی ناکامی نے فلمی کیریئر متاثر کیا، دیا مرزا کا انکشاف ایل کلاسیکو: ریال میڈرڈ نے بارسلونا کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ روک دیا سہ ملکی سیریز: حارث رؤف کے مشورے پر شاداب خان نے ریویو لیا صائم ایوب کی درخواست منظور، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل دنیا کا ہر بولر چھکے کھاتا ہے، تنقید سے فرق نہیں پڑتا: حارث رؤف
پاکستان خبر

درفشاں سلیم اور ماورا حسین کے لہنگوں میں مماثلت، تصاویر وائرل

درفشاں سلیم اور ماورا حسین کے لہنگوں میں مماثلت، تصاویر وائرل

کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم لاہور میں ہونے والے لام فیشن ویک میں معروف برانڈ ’میہا آفیشل‘ کی شو اسٹاپر بنیں، تاہم ان کے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔اداکارہ نے تقریب میں پیچ رنگ کا خوبصورت لہنگا پہن کر ریمپ پر واک کی، جسے دیکھ کر صارفین کو اداکارہ ماورا حسین کا لباس یاد آگیا۔دراصل اسی فیشن برانڈ نے 2024 میں ماورا حسین کو بھی شو اسٹاپر کے طور پر تقریباً اسی طرز کا لہنگا پہنایا تھا۔ دونوں اداکاراؤں کے ملبوسات میں مماثلت سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لباس کا موازنہ کیا جانے لگا۔بعض صارفین نے دونوں اداکاراؤں کے انداز کو سراہتے ہوئے انہیں خوبصورت قرار دیا، جبکہ دیگر نے سوال اٹھایا کہ درفشاں سلیم جیسی مقبول اداکارہ کے لیے منفرد لباس کیوں تیار نہیں کیا گیا۔