تازہ ترین
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال سے خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے: حافظ نعیم الرحمٰن علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روز کی توسیع خلائی کچرے سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کا روبوٹک مشن تیار کرنے کا منصوبہ یوٹیوب کا نیا فیچر، صارفین اپنی پسند کی ویڈیوز کی فیڈ بنا سکیں گے واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری کلفٹن کے ساحل پر سمندری کچھوا مردہ ملا، پلاسٹک کچرے سے حیات کو خطرہ فیشن شو میں عفت عمر کے ساتھ دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل ہونے پر ٹرولنگ دانیال ظفر کا صحت پر توجہ دینے کیلئے شوبز سے عارضی وقفے کا اعلان درفشاں سلیم اور ماورا حسین کے لہنگوں میں مماثلت، تصاویر وائرل ابتدائی فلموں کی ناکامی نے فلمی کیریئر متاثر کیا، دیا مرزا کا انکشاف ایل کلاسیکو: ریال میڈرڈ نے بارسلونا کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ روک دیا سہ ملکی سیریز: حارث رؤف کے مشورے پر شاداب خان نے ریویو لیا صائم ایوب کی درخواست منظور، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل دنیا کا ہر بولر چھکے کھاتا ہے، تنقید سے فرق نہیں پڑتا: حارث رؤف
پاکستان خبر

عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور (پاکستان خبر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، تاہم عوام کو ریلیف نہ ملا تو اس کے بعد ملاقات نہیں ہوگی اور فیصلے سڑکوں پر ہوں گے۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی مکمل ختم کردی جائے اور ریفائنریوں کے ناجائز منافع کا خاتمہ ہو تو پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر تک آسکتی ہے۔ جماعت اسلامی اس معاملے پر طویل عرصے سے جدوجہد کررہی ہے اور احتجاج، جلسوں اور دستخطی مہم کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے احتجاج کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں ریلیف دیا، تاہم یہ کافی نہیں۔ حکومت آئی ایم ایف کا بہانہ بنا کر پیٹرولیم لیوی ختم کرنے سے گریز کررہی ہے، جبکہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے اور مختلف شعبوں کے منافع میں اضافہ ہورہا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن کے مطابق ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے اشیائے ضروریہ مہنگی ہوجاتی ہیں، لیکن حکومتی اخراجات کم نہیں کیے جارہے۔ انہوں نے سود کے خاتمے، بینکوں کے بڑھتے اثرورسوخ اور بجلی، آٹا، چینی اور ریفائنریوں سے وابستہ مفادات پر بھی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث عوام میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے اور حکومت کو جماعت اسلامی کی تجاویز پر عمل کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے روز ہی شام کو اہم اعلان کیا جائے گا۔فلسطین کی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے فلسطینیوں کی بے دخلی اور اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے مؤثر اقدامات نہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔