تازہ ترین
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال سے خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے: حافظ نعیم الرحمٰن علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روز کی توسیع خلائی کچرے سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کا روبوٹک مشن تیار کرنے کا منصوبہ یوٹیوب کا نیا فیچر، صارفین اپنی پسند کی ویڈیوز کی فیڈ بنا سکیں گے واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری کلفٹن کے ساحل پر سمندری کچھوا مردہ ملا، پلاسٹک کچرے سے حیات کو خطرہ فیشن شو میں عفت عمر کے ساتھ دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل ہونے پر ٹرولنگ دانیال ظفر کا صحت پر توجہ دینے کیلئے شوبز سے عارضی وقفے کا اعلان درفشاں سلیم اور ماورا حسین کے لہنگوں میں مماثلت، تصاویر وائرل ابتدائی فلموں کی ناکامی نے فلمی کیریئر متاثر کیا، دیا مرزا کا انکشاف ایل کلاسیکو: ریال میڈرڈ نے بارسلونا کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ روک دیا سہ ملکی سیریز: حارث رؤف کے مشورے پر شاداب خان نے ریویو لیا صائم ایوب کی درخواست منظور، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل دنیا کا ہر بولر چھکے کھاتا ہے، تنقید سے فرق نہیں پڑتا: حارث رؤف
پاکستان خبر

صائم ایوب کی درخواست منظور، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل

صائم ایوب کی درخواست منظور، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کی درخواست پر انہیں قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا، جبکہ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو طلب کرلیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق صائم ایوب نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی بیٹنگ بہتر بنانے پر توجہ دینے کے لیے اسکواڈ سے ریلیز کرنے کی درخواست کی تھی، جسے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے باہمی مشاورت سے منظور کرلیا۔ بورڈ نے ان کے موجودہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو سراہا ہے۔صاحبزادہ فرحان ان دنوں نیپال پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کھٹمنڈو میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں قومی ذمہ داریوں کے لیے طلب کیا گیا ہے اور وہ پہلی دستیاب پرواز سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ مسلسل 3 فتوحات کے بعد فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں منگل، 27 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔