تازہ ترین
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال سے خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت عوام کو ریلیف نہ ملا تو فیصلے سڑکوں پر ہوں گے: حافظ نعیم الرحمٰن علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روز کی توسیع خلائی کچرے سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کا روبوٹک مشن تیار کرنے کا منصوبہ یوٹیوب کا نیا فیچر، صارفین اپنی پسند کی ویڈیوز کی فیڈ بنا سکیں گے واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ کے ذریعے سائبر حملوں کا ہائی الرٹ جاری کلفٹن کے ساحل پر سمندری کچھوا مردہ ملا، پلاسٹک کچرے سے حیات کو خطرہ فیشن شو میں عفت عمر کے ساتھ دلچسپ واقعہ، ویڈیو وائرل ہونے پر ٹرولنگ دانیال ظفر کا صحت پر توجہ دینے کیلئے شوبز سے عارضی وقفے کا اعلان درفشاں سلیم اور ماورا حسین کے لہنگوں میں مماثلت، تصاویر وائرل ابتدائی فلموں کی ناکامی نے فلمی کیریئر متاثر کیا، دیا مرزا کا انکشاف ایل کلاسیکو: ریال میڈرڈ نے بارسلونا کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ روک دیا سہ ملکی سیریز: حارث رؤف کے مشورے پر شاداب خان نے ریویو لیا صائم ایوب کی درخواست منظور، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل دنیا کا ہر بولر چھکے کھاتا ہے، تنقید سے فرق نہیں پڑتا: حارث رؤف
پاکستان خبر

علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روز کی توسیع

علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روز کی توسیع

لاہور (پاکستان خبر)پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں تینوں خواتین کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر جسٹس عبہر گل خان نے سماعت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں جمع کرائی گئی سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تینوں خواتین کی نظربندی میں توسیع کردی گئی ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پنجاب حکومت کو نظربندی میں توسیع کی تجویز بھیجی تھی، جس پر 7 اکتوبر کو توسیع کی گئی۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی توجہ دلائی کہ نظربندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا، لیکن درخواست میں انہیں فریق نہیں بنایا گیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ وہ درخواست کے دائرہ کار سے باہر جاکر حکم جاری نہیں کرسکتی۔بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔