لاہور( شو بز ڈیسک)لاہور میں منعقدہ لام فیشن ویک سیزن 2 کے دوران اداکارہ و میزبان عفت عمر کے ساتھ پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔عفت عمر سنہری ساڑھی زیب تن کیے معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد کے ہمراہ اسٹیج پر موجود تھیں کہ جشن کے دوران استعمال ہونے والے ایک پاپر سے نکلنے والا سنہری ٹکڑا اچانک ان کی ناک پر چپک گیا۔دلچسپ بات یہ تھی کہ اداکارہ کو اس کا فوری طور پر احساس نہ ہوا اور وہ اپنے انداز میں مگن رہیں۔ ناک پر چپکے سنہری ٹکڑے سے ایسا تاثر پیدا ہوا جیسے انہوں نے لباس سے ملتی جلتی بڑی نتھ پہن رکھی ہو۔ اس دوران نیلوفر شاہد بھی قدرے غیر آرام دہ دکھائی دیں۔بعدازاں عفت عمر نے ٹکڑے کو محسوس کیا اور آہستگی سے ناک سے ہٹا دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین اداکارہ کے تاثرات اور اس غیر متوقع لمحے پر مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں، جبکہ انہیں ٹرولنگ کا بھی سامنا ہے۔