تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

60 سال کے بعد شوہروں کی جذباتی دوری پر اسماء عباس کی گفتگو

60 سال کے بعد شوہروں کی جذباتی دوری پر اسماء عباس کی گفتگو

 کراچی ( شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ اسماء عباس نے ایک خاص عمر کے بعد شوہروں کے اپنی بیویوں کے ساتھ سرد رویے اور جذباتی فاصلے کے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اسماء عباس اپنے وی لاگز میں اکثر سماجی مسائل اور انسانی رویوں پر کھل کر بات کرتی ہیں۔ حالیہ وی لاگ میں انہوں نے 60 سال کی عمر کے بعد شوہروں کے رویے میں آنے والی تبدیلی پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ اس عمر کے بعد اکثر شوہر کھل کر بات نہیں کرتے اور اپنے جذبات کا اظہار کم کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے بیویوں کو نظر انداز کیا گیا محسوس ہوتا ہے، جبکہ خواتین اس عمر میں بھی پوری طرح باشعور اور جذباتی طور پر حساس ہوتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق ان کی مراد یہ نہیں کہ شوہر بات چیت بند کر دیتے ہیں، بلکہ وہ اپنی بیویوں کے ساتھ جذباتی تعلق اور محبت کے اظہار میں کمی کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوہر اکثر یہ بھی نہیں کہتے کہ بیوی کا لباس اچھا لگ رہا ہے یا وہ آج خوبصورت لگ رہی ہیں، جس سے رشتہ میں محبت اور توجہ کا احساس کم ہو جاتا ہے۔