تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

لندن ( سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے بھارت کی ویمن ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے کپتان ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ 56 رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ سمرتی مندھانا نے 38 رنز بنائے جبکہ شفالی ورما اور جمائما روڈریگز نے 34، 34 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے صوفی مولینیکس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف با آسانی حاصل کر لیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلیسا پیری نے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ ایشلی گارڈنر 54 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہیں۔ بھارت کی جانب سے شری چرانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیپتی شرما اور رینوکا سنگھ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔