تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

بنگلادیش معاملہ، پی سی بی کا آئی سی سی خط سے لاتعلقی

بنگلادیش معاملہ، پی سی بی کا آئی سی سی خط سے لاتعلقی


لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت میں آئی سی سی کو خط لکھے جانے سے متعلق خبروں پر لاعلمی ظاہر کر دی ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے کسی خط کے حوالے سے بورڈ کو کوئی باضابطہ معلومات حاصل نہیں۔ترجمان پی سی بی کے مطابق آئی سی سی کو بنگلادیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے معاملے پر کسی قسم کی تحریری درخواست یا خط سے بورڈ آگاہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے جو خبریں سامنے آئی ہیں، ان کا علم بھی ہمیں میڈیا کے ذریعے ہی ہوا ہے۔دوسری جانب بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلے سے ایک روز قبل آئی سی سی کو خط لکھ کر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مؤقف کی حمایت کی تھی۔ان رپورٹس کے مطابق خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خطے میں موجود سیاسی حالات کے تناظر میں بنگلادیش کا بھارت میں میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ قابلِ فہم ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ خط آئی سی سی بورڈ کے دیگر اراکین کو بھی ارسال کیا گیا تھا۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان دعوؤں کی باضابطہ طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، جس کے باعث معاملہ تاحال غیر واضح ہے۔