تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی محمود اچکزئی سے اہم ملاقات

بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی محمود اچکزئی سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاکستان خبر) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت، عدالتی فیصلوں اور زیر حراست رہنماؤں کی رہائی سے متعلق امور پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان کے مطابق ملاقات محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہوئی، جہاں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی خبروں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اعلامیے میں بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کرکے انہیں مکمل اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان نے وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کو مقدمات کی سماعت سے روکنے کے فیصلے پر بھی تشویش ظاہر کی۔ اعلامیے کے مطابق گورنر راج، ایمرجنسی اور ایم پی او کے تحت قائم مقدمات کی سماعت روکنے کا اقدام یکطرفہ ہے، جس کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں باقاعدہ درخواست دائر کی جائے گی۔اعلامیے میں خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ، اسپیکر اسمبلی، ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو حراست میں رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے تمام زیر حراست منتخب نمائندوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 10 نومبر کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کی جانب سے نامزد وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے جلد ملاقات کرائی جائے۔ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی صحت سے متعلق خبروں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو فوری رہا کیا جائے۔ ترجمان کے مطابق تینوں بہنوں کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی جاتی رہے گی۔