ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے شوہر وکی کوشل کو بہترین شوہر اور شاندار والد قرار دیتے ہوئے ان کی خاندانی اقدار، دیانت داری اور سمجھ بوجھ کی تعریف کی ہے۔وگ میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کترینہ کیف نے بیٹے کی پیدائش کے بعد وکی کوشل کے رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کم عمری میں ہی غیر معمولی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اور خاندانی اقدار کو اہمیت دیتے ہیں۔اداکارہ نے دلچسپ انداز میں کہا کہ وکی کوشل عملی طور پر سمجھ دار ہیں، جبکہ وہ خود نظریاتی طور پر سمجھ دار ہیں۔ ان کے مطابق وکی انہیں اپنی شخصیت کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی دیتے ہیں اور ان کی بات توجہ سے سنتے ہیں۔کترینہ نے بتایا کہ وکی روزانہ 18 گھنٹے کام کرنے کے باوجود گھر آکر انہیں اور بیٹے ویہان کو بھرپور توجہ دیتے ہیں، جو ان کی غیر معمولی خوبی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد ان کے رومانوی ڈنر اور فلمیں دیکھنے کی راتیں کم ہوگئی ہیں، تاہم وکی انہیں یقین دلاتے رہتے ہیں کہ وقت کے ساتھ یہ معمولات دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 9 دسمبر 2021ء کو ہوئی تھی، جبکہ نومبر 2025ء میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام ویہان کوشل رکھا گیا۔