تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

بلاول کا خون خرابے سے متعلق بیان افسوسناک ہے، حنیف عباسی کی تنقید

بلاول کا خون خرابے سے متعلق بیان افسوسناک ہے، حنیف عباسی کی تنقید

راولپنڈی (پاکستان خبر) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے خون خرابے سے متعلق بیان دینا افسوس ناک ہے، میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو نہیں چل سکتا، آئندہ ہونے والے فیصلوں پر اتنی جلدی ناراضگی کا اظہار مناسب نہیں۔راولپنڈی کی فاطمہ جناح یونیورسٹی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آج بھی ہمارے لیے قابل احترام اور اتحادی ہیں، عام انتخابات مقررہ وقت یعنی 2029ء میں ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ واضح کیا جاچکا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پہلے سے طے شدہ سیاسی معاہدے کے مطابق ہی کام کرنا ہوگا۔ بڑے آئینی عہدوں سمیت کئی اہم مقامات پر بھی پیپلز پارٹی کی حکومت موجود ہے، اس کے باوجود اگر کوئی مطمئن نہیں تو اس کے لیے دوسرا طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ اب تک ہونے والی قانون سازی میں پیپلز پارٹی نے ہر مرحلے پر حمایت کی ہے، اگر 28ویں آئینی ترمیم پیش کی گئی تو بلاول بھٹو بھی اس کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں گے۔صوبوں کی تشکیل سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ فی الحال کسی نئے صوبے کے قیام کا فیصلہ نہیں ہوا، جب اس حوالے سے کوئی پیش رفت ہوگی تو پارلیمنٹ میں بحث بھی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کی بات گزشتہ 30 سال سے ہورہی ہے، لیکن اب تک کوئی نیا صوبہ نہیں بنا، ممکن ہے آئندہ بھی ایسا نہ ہو، تاہم اگر فیصلہ ہوگیا تو شاید 3 ماہ میں نئے صوبے قائم ہوجائیں۔