تازہ ترین
محسن نقوی دی گئی ذمہ داری کے مطابق کام کرتے ہیں، ایاز صادق ضیاء الرحمٰن کے مالی گوشواروں میں بڑے تضادات، اثاثوں پر سوالات اٹھ گئے ملک میں کوئی سیاسی زلزلہ یا تبدیلی آنے کا امکان نہیں، رانا ثناء اللہ مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو قانونی نوٹس، 7 روز میں معافی کا مطالبہ سابق افغان عہدیدار پر قاتلانہ حملے میں طالبان انٹیلی جنس ملوث ہونے کا دعویٰ امریکا میں پروازوں کی معطلی نائن الیون جیسا واقعہ نہیں، وزیر داخلہ کی وضاحت ٹرمپ فی الحال ایران سے جنگ نہیں چاہتے، امریکی میڈیا کی رپورٹ امریکی وزیر خارجہ کی عالمی فوجداری عدالت پر تنقید، تسلیم نہ کیے گئے قوانین مسلط کرنے سے خبردار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار تیزی، 100 انڈیکس 3987 پوائنٹس بڑھ گیا ٹڈاپ کا تجارتی معلومات تک رسائی بہتر بنانے کیلئے آگاہی سیشن منعقد پاکستان اور کویت کا اقتصادی تعاون، توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق صنعتکار کیخلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، فوری واپس لیا جائے، طلعت محمود مصنوعی ذہانت اگلے 3 برس میں انسانیت کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے، سائنس دان کا انتباہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے 40 کروڑ ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرا لی اے آئی کمپنیوں میں جاسوسی کے خدشات، سابق انٹیلی جنس افسران کی بھرتیاں بڑھ گئیں مائیکروسافٹ کی عالمی سروسز معطل، 74 ممالک میں دفتری نظام متاثر
پاکستان خبر

بلاک چین ٹیکنالوجی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلنے کی امید

بلاک چین ٹیکنالوجی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلنے کی امید

لاہور ( ویب ڈیسک) وزیر مملکت اور پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ بلاک چین ٹیکنالوجی ملکی معیشت میں تبدیلی لانے اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں ڈیجیٹل اثاثوں اور بینکاری کے مستقبل سے متعلق مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی اور مالیاتی جدت اپنانا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اثاثوں اور بلاک چین کے ذریعے ملک کے مالیاتی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا دائرہ صرف بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت تک محدود نہیں بلکہ مالیاتی سہولیات کی عام شہریوں تک رسائی اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان محض نئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے تک محدود نہیں بلکہ عالمی مالیاتی نظام کے مستقبل کے ضوابط کی تشکیل میں بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو سالانہ تقریباً 41 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوتی ہیں۔ جدید مالیاتی نظام متعارف کرانے سے رقوم کی منتقلی کا عمل زیادہ مؤثر بنایا جاسکتا ہے، جبکہ ترسیلات زر کی لاگت میں صرف 2 سے 3 فیصد کمی سے ملکی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا اضافی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔وزیر مملکت کے مطابق پاکستان کو مستقبل کے مالیاتی نظام میں اپنی سمت اور کردار خود متعین کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مالیاتی اصلاحات کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔