کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن سگنل نے صارفین کی نجی معلومات کو مصنوعی ذہانت کے ممکنہ استعمال سے محفوظ رکھنے کے لیے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر اسکرین شاٹس روکنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔سگنل کی صدر میریڈیتھ وٹیکر کے مطابق موبائل آپریٹنگ سسٹمز میں شامل مصنوعی ذہانت کے فیچرز صارفین کی اسکرین پر موجود معلومات کا تجزیہ کرتے ہیں، جس سے ایپلی کیشن کی جانب سے مکمل رازداری کی ضمانت متاثر ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سگنل کا اینڈ ٹو اینڈ خفیہ کاری کا نظام پیغامات کی ترسیل کے دوران انہیں محفوظ رکھتا ہے، تاہم اگر موبائل آپریٹنگ سسٹم یا مصنوعی ذہانت کا معاون اسکرین پر موجود پیغامات تک رسائی حاصل کرلے تو ان کی رازداری یقینی بنانا ممکن نہیں رہتا۔نیا اسکرین شاٹ روکنے کا فیچر ابتدائی طور پر خودکار طور پر فعال ہوگا، تاہم صارفین اپنی ایپلی کیشن کی ترتیبات میں جاکر اسے بند کرسکتے ہیں۔میریڈیتھ وٹیکر نے واضح کیا کہ یہ اقدام مکمل تحفظ فراہم نہیں کرتا، کیونکہ جیمینائی اور سری جیسے مصنوعی ذہانت کے معاون دیگر ذرائع سے بھی ایپلی کیشن کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
سگنل نے صارفین کی رازداری کیلئے اسکرین شاٹس روکنے کا فیچر متعارف کرا دیا
واپس خبروں پر
Category:
ٹیکنالوجی