تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

شکست کے بعد برطانوی ٹینس کھلاڑی کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

شکست کے بعد برطانوی ٹینس کھلاڑی کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

لندن (سپورٹس ڈیسک) برطانوی ٹینس کھلاڑی جوڈی بریج کو طویل وقفے کے بعد ڈبلیو ٹی اے سنگلز مقابلوں میں واپسی پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر توہین آمیز پیغامات اور جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔27 سالہ جوڈی بریج چنئی اوپن کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی کھلاڑی ویشنوی اڈکر سے 3-6، 6-3 اور 7-5 کے اسکور سے ہار گئیں۔ بھارتی کھلاڑی نے پہلا سیٹ گنوانے کے باوجود مقابلے میں شاندار واپسی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔میچ کے بعد برطانوی کھلاڑی نے انسٹاگرام پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز اور توہین آمیز پیغامات کی ویڈیو شیئر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل میں واپسی پر ملنے والے اس رویے نے انہیں یاد دلا دیا کہ ماضی میں انہوں نے ٹینس سے دوری کیوں اختیار کی تھی۔جرمن ٹینس اسٹار ایوا لائس نے جوڈی بریج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عالمی ٹینس تنظیم سے مطالبہ کیا کہ کھلاڑیوں کو آن لائن ہراسانی سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال خواتین ٹینس کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر 12 ہزار سے زائد توہین آمیز پیغامات موصول ہوئے۔ ماہرین نے آن لائن بدسلوکی کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا صارفین کی شناخت کی تصدیق لازمی بنانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔