تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بشریٰ انصاری کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بشریٰ انصاری کے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 لاہور( شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری کے حالیہ کاسمیٹک پروسیجرز سے متعلق ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔بشریٰ انصاری پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اور ورسٹائل فنکارہ ہیں، جنہوں نے اداکاری، میزبانی، کامیڈی، لکھاری اور گلوکاری سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ان کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، بلقیس کور، اُداری، بارات سیریز، پردیس اور تیرے بن شامل ہیں۔ وہ ان دنوں جیو ٹی وی کے مقبول ڈرامے شیدائی میں اپنی اداکاری پر بھی خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنی جلد اور خوبصورتی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اسکن کلینک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عمر کے اثرات کم کرنے سے متعلق مختلف کاسمیٹک پروسیجرز کروائے۔ان پروسیجرز میں آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں، ڈبل چِن اور بالوں کی کمزوری کے علاج شامل تھے۔ معالج ڈاکٹر آمنہ کے مطابق اداکارہ کے لیے اینڈولفٹ کے ذریعے گردن کی جلد کو بہتر بنانے اور ڈبل چِن کم کرنے کا علاج کیا گیا، جبکہ اسکلپٹرا پی ایل ایل اے ٹریٹمنٹ بھی دیا گیا۔ڈاکٹر کے مطابق اس علاج کے نتائج بتدریج سامنے آتے ہیں اور تقریباً چھ ماہ کے دوران نمایاں بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جدید طریقے چہرے کو قدرتی انداز میں بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔اس کے علاوہ بشریٰ انصاری نے آنکھوں کے کناروں کی جھریوں اور گردن کی لکیروں کے لیے بوٹوکس جبکہ بالوں کی پتلاہٹ کے علاج کے لیے آر ایف مائیکرو نیڈلنگ بھی کروائی۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے ان کی خوبصورتی اور خود اعتمادی کو سراہا، جبکہ بعض نے اس حوالے سے اپنی مختلف آراء کا اظہار کیا۔