تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کینیڈین جنگلاتی آگ کا دھواں، نیویارک اور نیو جرسی میں فضائی آلودگی کا الرٹ

کینیڈین جنگلاتی آگ کا دھواں، نیویارک اور نیو جرسی میں فضائی آلودگی کا الرٹ

نیویارک( سپورٹس ڈیسک) کینیڈا میں جاری جنگلاتی آگ کے باعث اٹھنے والا دھواں امریکا کی ریاستوں نیویارک اور نیو جرسی تک پہنچ گیا ہے، جس کے بعد حکام نے شہریوں کے لیے فضائی آلودگی سے متعلق صحت کا الرٹ جاری کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور ایسی سرگرمیوں سے بچیں جن میں زیادہ جسمانی مشقت درکار ہو۔دوسری جانب 19 جولائی کو اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان فیفا ورلڈکپ کا فائنل نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے، جہاں 80 ہزار سے زائد شائقین کی آمد متوقع ہے۔حکام کی جانب سے تاحال فائنل میچ کے انعقاد میں کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم دھند اور آلودہ فضاء کے باعث صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق جنگلاتی آگ کا دھواں انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مسائل سے دوچار افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔