تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

صنعتکار کیخلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، فوری واپس لیا جائے، طلعت محمود

صنعتکار کیخلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، فوری واپس لیا جائے، طلعت محمود

کراچی (کامرس ڈیسک) کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر طلعت محمود نے نارتھ کراچی صنعتی علاقے کے ایک صنعتکار اور تاجر رہنما کے خلاف کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایکٹ 2023 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بظاہر انتقامی اقدام قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کارروائی سے متعلقہ حکام کے طرزِ عمل اور نیت پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ طلعت محمود نے مقدمے کے پس منظر اور حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ صنعتکار نارتھ کراچی کے صنعتی علاقے میں کام کرنے والے صنعتکاروں، کارخانوں کے مالکان اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو درپیش پانی، گیس اور بجلی کے مسلسل بحرانوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بنیادی سہولیات کے مسائل اجاگر کرنے والے صنعتکار کو نشانہ بنانا افسوس ناک ہے، لہٰذا مقدمہ واپس لیا جائے۔