تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو قانونی نوٹس، 7 روز میں معافی کا مطالبہ

مرکزی مسلم لیگ کا مریم نواز کو قانونی نوٹس، 7 روز میں معافی کا مطالبہ

لاہور (پاکستان خبر) مرکزی مسلم لیگ نے پارٹی کو غیر قانونی اور دہشت گرد جماعت قرار دینے کے الزامات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، جس میں 7 روز کے اندر معافی مانگنے اور متنازع سوشل میڈیا پوسٹیں حذف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قانونی نوٹس میں مریم نواز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے الزامات پر معذرت کریں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سمیت دیگر پلیٹ فارمز سے متعلقہ پوسٹیں ہٹائیں۔ ان سے یہ تحریری یقین دہانی بھی طلب کی گئی ہے کہ آئندہ ایسے ہتک آمیز الزامات نہ دہرائے جائیں گے اور نہ ہی کسی دوسرے ذریعے سے پھیلائے جائیں گے۔نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر معافی نہ مانگنے کی صورت میں مرکزی مسلم لیگ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔یہ قانونی نوٹس پارٹی صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایات پر ایڈووکیٹ محمد عامر حبیب کی جانب سے جاری کیا گیا۔ اس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باقاعدہ رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، تاہم مریم نواز نے اپنے ذاتی سماجی رابطے کے اکاؤنٹ اور ذرائع ابلاغ پر اسے غیر قانونی اور دہشت گرد جماعت قرار دیا۔نوٹس کے مطابق مرکزی مسلم لیگ نے 2024 کے عام انتخابات میں اپنے انتخابی نشان ’کرسی‘ پر حصہ لیا تھا، جبکہ 8 نومبر 2026 کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی تھی۔پارٹی نے قانونی نوٹس کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب سے الزامات پر معافی مانگنے اور مستقبل میں اس نوعیت کے بیانات سے اجتناب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔