تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

چینی سیٹلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کی نگرانی، خفیہ دستاویزات نے تہلکہ مچا دیا

چینی سیٹلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کی نگرانی، خفیہ دستاویزات نے تہلکہ مچا دیا

 تہر ان( مانیٹرنگ ڈیسک)خفیہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایران نے چینی جاسوس سیٹلائٹ کے ذریعے امریکی فوجی اڈوں کی نگرانی کی اور اہم معلومات حاصل کیں۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2024 کے اواخر میں چین کا تیار کردہ سیٹلائٹ ٹی ای ای-01 بی ایران کے حوالے کیا گیا، جسے پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے حاصل کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سیٹلائٹ کو امریکی فوجی تنصیبات کی نگرانی کے لیے استعمال کیا گیا اور اس کے ذریعے حاصل کی جانے والی تصاویر کو حساس اہداف کی نشاندہی میں استعمال کیا گیا۔مزید کہا گیا ہے کہ یہ تصاویر مارچ میں مختلف مقامات پر ڈرون اور میزائل حملوں سے قبل اور بعد میں لی گئیں، جس سے کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں مدد ملی۔سیٹلائٹ نے پرنس سلطان ایئر بیس کی 13، 14 اور 15 مارچ کو تصاویر حاصل کیں، جبکہ 14 مارچ کو ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ اس اڈے پر امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس انکشاف نے خطے میں سکیورٹی خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے اور عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔