تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

چِپس کی قیمتوں میں اضافہ: ایپل مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

چِپس کی قیمتوں میں اضافہ: ایپل مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

کیلیفورنیا (کامرس ڈیسک)ایپل کے سربراہ ٹم کُک نے خبردار کیا ہے کہ میموری اور اسٹوریج چِپس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کمپنی اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا مراکز کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث عالمی سطح پر میموری چِپس کی سپلائی پر دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ٹم کُک کا کہنا ہے کہ اب تک ایپل اضافی پیداواری لاگت خود برداشت کر کے صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے بچانے کی کوشش کرتا رہا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں یہ حکمت عملی جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔انہوں نے ممکنہ قیمتوں میں اضافے کے وقت یا متاثر ہونے والی مصنوعات کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم یہ اشارہ دیا کہ میموری چِپس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں کمپنی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں۔ایپل کے سربراہ کے مطابق کمپنی میموری سپلائی کو بہتر بنانے کے لیے اپنے مالی وسائل استعمال کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اپنی میموری یا اسٹوریج فیکٹریاں قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔واضح رہے کہ ایپل کمپنی آئندہ ستمبر میں اپنی نئی ڈیوائسز، جن میں فولڈیبل آئی فون اور آئی فون 18 پرو سیریز شامل ہیں، متعارف کروانے کی تیاری کر رہی ہے۔