تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مزاحیہ فنکار اللہ رکھا پیپسی 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مزاحیہ فنکار اللہ رکھا پیپسی 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار اور اسٹیج اداکار اللہ رکھا، جو اپنے اسٹیج نام پیپسی اور پانی پوری کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے، 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔اللہ رکھا کے انتقال کی تصدیق ان کے ساتھی اداکار اور میزبان محسن عباس حیدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے کی۔محسن عباس حیدر نے بتایا کہ اللہ رکھا کو ریکارڈنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔مرحوم کی نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔اللہ رکھا پیپسی اپنی منفرد ون مین کامیڈی پرفارمنس، اسٹیج شوز اور پیروڈی اداکاری کے باعث شائقین میں خاصی مقبولیت رکھتے تھے۔ ان کے اندازِ مزاح نے انہیں پاکستانی تفریحی دنیا میں نمایاں مقام دلایا۔