تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

صوبوں سے متعلق فیصلے سڑکوں پر نہیں، پارلیمنٹ میں ہوں گے: شرجیل میمن

صوبوں سے متعلق فیصلے سڑکوں پر نہیں، پارلیمنٹ میں ہوں گے: شرجیل میمن

کراچی (پاکستان خبر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نئے صوبوں سے متعلق فیصلے سڑکوں پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ اور ایوانوں میں ہونے ہیں، لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ وہ اس معاملے پر احتجاج سے گریز کریں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 29 نومبر کو کسی بھی جماعت کو ریلی یا احتجاج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 29 نومبر کو ایک قوم پرست جماعت نے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی اسی روز اور اسی مقام پر نئے صوبے کے حق میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں ایسے احتجاجی تصادم سے فسادات جنم لے چکے ہیں، اس لیے حکومت نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو آج ہی ایم کیو ایم اور قوم پرست جماعت سے رابطہ کرکے انہیں احتجاج سے منع کرے گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی سب سے بڑا اور بااختیار فورم ہے، ہر شخص کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے اور اگر کسی نے کوئی بات کرنی ہے تو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کر سکتا ہے، کیونکہ سندھ حکومت شہر میں کسی بھی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتی۔ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ دور بھی سب کو یاد ہے جب کراچی میں روزانہ تیس تیس لاشیں گرتی تھیں اور یہی لوگ ٹی وی پروگراموں میں بیٹھ کر اس کا دفاع کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے ماضی میں خالد مقبول صدیقی پر سنگین الزامات عائد کیے تھے، آج وہ وضاحت کریں کہ آیا ان کا وہ بیان غلط تھا یا وہ آج انہی کی قیادت میں کام کر رہے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کسی پر تنقید یا دھمکی نہیں دی بلکہ وفاقی وزیر عطا تارڑ کی جانب سے "سسٹم ری سیٹ" کی بات پر محض اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا، جسے غلط رنگ نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی ہتھیار اٹھانے، انتشار پھیلانے یا تشدد کی سیاست نہیں کرتی اور نہ ہی اس کے مؤقف میں کوئی تلخی ہے۔توانائی اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق تھر کول منصوبہ شروع کیا گیا تھا جسے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے روک دیا تھا، تاہم 2008 میں صدر آصف علی زرداری نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اس پر دوبارہ کام شروع کروایا۔ انہوں نے کہا کہ تھر کا کوئلہ وقت پر نہ نکالنا مجرمانہ غفلت تھی، اب تک سندھ حکومت اس منصوبے پر ایک ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے اور یہاں سے پیدا ہونے والی بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو رہی ہے، جبکہ مینگروز کے جنگلات لگانے سے پاکستان کو کاربن کریڈٹس کی مد میں آمدن بھی ہو رہی ہے۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے ملک میں سب سے پہلے الیکٹرک بسیں متعارف کرائیں، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مفت اسکوٹیز فراہم کی جا رہی ہیں، اور جھمپیر ونڈ انرجی سمیت سولر پارکس کے ذریعے لاکھوں گھروں کو مفت سولر سسٹم، پنکھے اور لائٹس دی گئی ہیں۔ تاہم انہوں نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کی نااہلی کے باعث دیہی علاقوں میں 16 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے اور بجلی اتنی مہنگی ہے کہ عوام بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔