بیجنگ ( ویب نیوز) چین کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیپ سیک نے اپنا نیا خودکار ٹول ’سپر ایجنٹ‘ پیش کردیا، جس کا مقصد سافٹ ویئر بنانے کے مراحل کو آسان اور پروگرامرز کا وقت بچانا ہے۔یہ جدید نظام پروگرامنگ کے دوران معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اسے انتھروپک کے ’کلاڈ کوڈ‘ اور اوپن اے آئی کے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹس کے حریف کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔روایتی مصنوعی ذہانت کے گفتگو کرنے والے نظاموں کے برعکس سپر ایجنٹ خودمختار انداز میں کام کرسکتا ہے۔ یہ گروپ چیٹس کی گفتگو پر نظر رکھتے ہوئے پروگرامنگ کے مسائل کی نشاندہی کرتا اور صارف کے مطالبے سے پہلے ہی ممکنہ حل تجویز کرتا ہے۔کمپنی کی جانب سے گٹ ہب پر جاری رہنما دستاویز کے مطابق اس ٹول کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ کم سے کم انسانی ہدایات کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کام انجام دیا جاسکے۔ڈیپ سیک نے یہ سہولت چین کے پیغام رسانی کے معروف پلیٹ فارم وی چیٹ پر متعارف کرائی ہے۔واضح رہے کہ ڈیپ سیک کم لاگت والے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کے باعث پہلے ہی عالمی توجہ حاصل کرچکی ہے، جو مہنگے متبادل نظاموں جیسی صلاحیتیں فراہم کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کمپنی اپنے مصنوعی ذہانت کے منصوبوں کو وسعت دینے کے لیے سرمایہ بھی جمع کررہی ہے اور حال ہی میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ڈیپ سیک کا نیا سپر ایجنٹ متعارف، سافٹ ویئر ڈویلپرز کیلئے خودکار سہولت
واپس خبروں پر
Category:
ٹیکنالوجی