تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

ایران امریکا معاہدے کیلئے سفارتی سرگرمیاں تیز، قطری ثالث تہران پہنچ گئے

ایران امریکا معاہدے کیلئے سفارتی سرگرمیاں تیز، قطری ثالث تہران پہنچ گئے

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی آگئی، قطری ثالث ایک مرتبہ پھر تہران پہنچ گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قطری ثالثوں کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات متوقع ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ معاہدے کے امکانات پر گزشتہ 8 روز سے بات چیت جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ معاہدے کا نیا مسودہ تیار کرکے متعلقہ فریقین کو بھیج دیا ہے۔ تہران نے اپنی تجاویز کو مختصر کرتے ہوئے مجوزہ معاہدے کے لیے ایک نیا لائحہ عمل پیش کیا ہے۔رائٹرز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے نمائندوں کے درمیان آئندہ چند روز میں ایک اور ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔