تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مصر ارجنٹینا میچ متنازع، ریفری فیصلوں پر سوالات اٹھ گئے

مصر ارجنٹینا میچ متنازع، ریفری فیصلوں پر سوالات اٹھ گئے

میکسیکو(سپورٹس ڈیسک)(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں مصر اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا گیا میچ متنازع صورتحال اختیار کر گیا، جس میں ریفری کے فیصلوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سنسنی خیز مقابلے میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔مصر نے میچ کے دوسرے ہاف کے بیشتر حصے تک 0-2 کی برتری حاصل کر رکھی تھی، تاہم ارجنٹینا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مختصر وقت میں تین گول اسکور کیے اور مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ارجنٹینا کی کامیابی کے بعد میچ آفیشلز کے بعض فیصلوں پر تنقید شروع ہو گئی۔ مصر کا ایک گول فاؤل قرار دے کر مسترد کر دیا گیا، جبکہ اختتامی لمحات سے قبل مصر کو ملنے والی مبینہ واضح پنالٹی بھی نہ دی گئی۔میچ کے دوران ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے بعض سخت فاؤلز پر بھی سوالات اٹھائے گئے، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ بعض ارجنٹینی کھلاڑیوں اور کوچ کی جانب سے بھی ریفری کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، جبکہ کچھ صارفین نے میچ کو ارجنٹینا کے حق میں جانبدارانہ قرار دیا۔ تاہم میچ فکس ہونے کے دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔