تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ارجنٹینا سے شکست کے بعد مصری کھلاڑی کا ورلڈکپ پر فکسنگ کا الزام

ارجنٹینا سے شکست کے بعد مصری کھلاڑی کا ورلڈکپ پر فکسنگ کا الزام

 مصر( سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں 2-3 سے ڈرامائی شکست کے بعد مصر کے فارورڈ مصطفیٰ زیکو نے ٹورنامنٹ کو فکس قرار دیتے ہوئے میچ آفیشلز پر شدید تنقید کی ہے۔مصطفیٰ زیکو نے دعویٰ کیا کہ ٹورنامنٹ کا رخ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کے حق میں موڑا جا رہا ہے اور میچ کے دوران ریفری کا رویہ مصر کے خلاف تھا۔مصر نے مقابلے کا شاندار آغاز کرتے ہوئے دوسرے ہاف کے آخری مرحلے تک 0-2 کی برتری حاصل کر رکھی تھی، تاہم لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے زبردست واپسی کرتے ہوئے مسلسل تین گول کیے اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ زیکو نے کہا کہ ریفری کے فیصلے ابتدا ہی سے مصر کے خلاف نظر آ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ریفری نے ایک پورے ملک کی محنت کو ضائع کر دیا اور واضح ناانصافی کی گئی۔مصطفیٰ زیکو نے مزید دعویٰ کیا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ٹورنامنٹ پہلے ہی کسی مخصوص ٹیم کے حق میں ترتیب دیا گیا ہو۔ تاہم ان الزامات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔