تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ایلون مسک کی کمپنی نے مصنوعی ذہانت کا نیا تصویری ماڈل متعارف کرا دیا

ایلون مسک کی کمپنی نے مصنوعی ذہانت کا نیا تصویری ماڈل متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اے آئی نے ایمیجن 2.0 پیش کردیا، جسے گروک کی ویب سروس اور آئی فون و اینڈرائیڈ ایپس میں نئے معیار کے تصویری انداز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق نیا ماڈل بالخصوص ایسی تخلیقی تصاویر تیار کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جن میں درست ترتیب، واضح تحریر اور ایک جیسے بصری عناصر کو برقرار رکھنا ضروری ہو۔ایمیجن 2.0 تفصیلی ہدایات پر عمل، پیچیدہ ڈیزائن میں تحریر اور ترتیب کو درست رکھنے اور چھوٹے متن کو واضح انداز میں دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ صارف کی فراہم کردہ اشیا کو نئی تصاویر بنانے یا پہلے سے موجود تصاویر میں ترمیم کے دوران بھی برقرار رکھ سکتا ہے۔تاہم، نئے ماڈل تک اے پی آئی کے ذریعے رسائی فی الحال دستیاب نہیں، جسے بعد میں متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔