تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایمان فاطمہ نے رجب بٹ سے طلاق تنازع پر خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ نے رجب بٹ سے طلاق تنازع پر خاموشی توڑ دی

لاہور( شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا شخصیت ایمان فاطمہ نے یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ جاری طلاق کے معاملے پر پہلی بار کھل کر اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے جذباتی بیان جاری کر دیا۔رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی کے بعد سے ہی یہ جوڑی مختلف معاملات کے باعث خبروں میں رہی ہے۔ شادی کی تقریبات، قانونی تنازعات، بیرونِ ملک سفر، الزامات، بیٹے کیوان کی پیدائش اور اب طلاق کے معاملے تک ان کی ذاتی زندگی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی۔حال ہی میں رجب بٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایمان کے بھائی عون شیخ صلح سے متعلق خبروں پر غلط بیانی کر رہے ہیں اور دونوں ان کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ اس بیان کے بعد ایمان فاطمہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنا مؤقف بیان کیا۔ایمان فاطمہ نے کہا کہ وہ اس معاملے کو مزید بڑھانے کے بجائے ختم کرنا چاہتی ہیں اور دونوں خاندانوں کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے چاہئیں تاکہ ان کے بیٹے کیوان کو اپنے والد کی محبت اور ساتھ مل سکے۔انہوں نے رجب بٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ دوسروں کی باتوں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے فیصلے خود کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے خلاف ثبوت یا شواہد عوام کے سامنے پیش نہیں کریں گی کیونکہ وہ اب بھی دوسروں کی عزت کا خیال رکھتی ہیں۔دوسری جانب ایمان فاطمہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی آراء مختلف نظر آئیں۔ کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ بعض نے اسے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔کئی صارفین نے مشورہ دیا کہ ذاتی معاملات کو سوشل میڈیا پر لانے کے بجائے انہیں نجی طور پر حل کیا جانا چاہیے۔