تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

عمران ہاشمی کا پاکستان میں ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کا اعتراف

عمران ہاشمی کا پاکستان میں ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کا اعتراف

ممبئی( شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے پاکستان میں اپنے دوروں کے دوران ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کا دورہ ان کے لیے ایک ناقابلِ فراموش تجربہ تھا۔ایک بھارتی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے بتایا کہ وہ اپنی فلم ’’آوارہ پن‘‘ کی ریلیز کے موقع پر مہیش بھٹ کے ہمراہ لاہور آئے تھے، جہاں مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملنے والی محبت اور شاندار مہمان نوازی نے انہیں حیران کر دیا تھا، اور وہاں کے لوگوں کا رویہ انتہائی خوشگوار اور یادگار تھا۔عمران ہاشمی کے مطابق پاکستان میں ہندی فلموں کے شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے اور وہاں بھارتی فلموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔انہوں نے اپنی فلم ’’جنت‘‘ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مداحوں کا جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی فلموں کو وہاں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔