تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

توانائی بحران فوری ختم نہیں ہوگا، یورپی یونین

توانائی بحران فوری ختم نہیں ہوگا، یورپی یونین

برسلز ( کامرس ڈیسک) یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق کے باوجود توانائی کا عالمی بحران فوری طور پر ختم ہونے کا امکان نہیں۔یورپی کمیشن کی ترجمان اینا کائیسا ایٹکونین نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اہم بحری گزرگاہ میں کشیدگی میں کمی کے باوجود توانائی کی منڈیوں میں صورتحال جلد معمول پر نہیں آئے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ بحران کے جلد خاتمے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ اس تعطل نے عالمی سپلائی چین کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے اور اس کے اثرات طویل عرصے تک رہ سکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق یورپی یونین کی ایل این جی درآمدات کا تقریباً آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے جبکہ خطے کے ممالک سے آنے والا تیل بھی بڑی حد تک اسی راستے پر منحصر ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جیٹ فیول اور ڈیزل سمیت ریفائن ایندھن کی درآمدات کا بڑا حصہ بھی اسی بحری راستے سے ہوتا ہے، جس کے باعث اس گزرگاہ کی بندش یا محدود فعالیت عالمی منڈیوں پر فوری اثر ڈالتی ہے۔یورپی یونین کے مطابق دنیا بھر میں تیل اور گیس کی ترسیل کا تقریباً بیس فیصد حصہ آبنائے ہرمز سے ہوتا ہے، اس لیے حالیہ کشیدگی نے توانائی کی قیمتوں پر نمایاں دباؤ ڈالا ہے۔