تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ورلڈ کپ 2026 سے قبل انگلینڈ ٹیم کو دھچکا، کنساس سٹی میں ٹریننگ سامان چوری

ورلڈ کپ 2026 سے قبل انگلینڈ ٹیم کو دھچکا، کنساس سٹی میں ٹریننگ سامان چوری

کنساس سٹی( سپورٹس ڈیسک)کنساس سٹی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل انگلینڈ فٹبال ٹیم کو غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے جب ٹیم کے ٹریننگ سامان کی چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کنساس سٹی کے سووپ ساکر سٹی میں کھلاڑیوں کا سامان منتقل کرنے والی گاڑی کے تالے توڑ کر قیمتی اشیا چوری کی گئیں، جن میں ٹریننگ کے جوتے اور فٹبال بھی شامل ہو سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق فٹبال ایسوسی ایشن اس بات کی تفصیلات جمع کر رہی ہے کہ کس نوعیت کا سامان چوری ہوا ہے اور کتنا نقصان پہنچا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم کے کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ہفتے کے روز کنساس سٹی پہنچیں گے، جبکہ ان کا سامان پہلے ہی شہر میں منتقل کیا جا چکا تھا۔پولیس حکام فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس کیس میں شبے کے تحت دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کروشیا فٹبال ٹیم کے خلاف میچ کی تیاریوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جبکہ انگلینڈ ٹیم اتوار کو اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔