تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ایپسٹین اسکینڈل: شہزادہ اینڈریو شاہی لاج سے نکالے گئے

ایپسٹین اسکینڈل: شہزادہ اینڈریو شاہی لاج سے نکالے گئے

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق تازہ دستاویزات سامنے آنے کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے سابق رکن شہزادہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو شاہی لاج سے نکال دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ نئی دستاویزات میں سامنے آنے والے الزامات کی بنیاد پر کیا گیا، جبکہ کنگ چارلس نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس کے بعد شہزادہ اینڈریو کو سینڈرنگھم منتقل کر دیا گیا ہے، اور شاہی خاندان نے اس معاملے میں فاصلہ اختیار کیا ہے۔امریکا میں ایپسٹین اسکینڈل کی تحقیقات میں تیزی آ گئی ہے اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور سابق خاتونِ اول ہلیری کلنٹن کانگریس میں گواہی دینے کے لیے آمادہ ہیں۔ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو امریکا آ کر بیان دیں۔ادھر برطانوی پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ ڈیوک آف یارک کے دور میں ایک اور کم عمر لڑکی کو مبینہ طور پر جہاز کے ذریعے برطانیہ لایا گیا تھا۔ تحقیقات شواہد کی بنیاد پر آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک ای میل میں شہزادہ اینڈریو نے جیفری ایپسٹین سے غیر مناسب نوعیت کی بات چیت کی تھی، جسے تحقیقات میں شامل کیا گیا۔ اس معاملے پر برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے سیاستدان لارڈ مینڈلسن کے خلاف بھی مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لارڈ مینڈلسن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایپسٹین کو اہم معلومات فراہم کیں، جس کے بعد وہ ہاؤس آف لارڈز سے مستعفی ہو گئے۔