تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

فواد خان کا نیا لُک سوشل میڈیا پر زیرِ بحث

فواد خان کا نیا لُک سوشل میڈیا پر زیرِ بحث

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان کا نیا انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔فواد خان کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ان کا چہرہ پہلے کے مقابلے میں مختلف دکھائی دے رہا ہے۔اداکار کے نئے لُک پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر انداز میں ہینڈسم نظر آتے ہیں، جبکہ بعض صارفین کے مطابق ان کے چہرے کے خدوخال ترک اداکاروں سے مشابہ لگ رہے ہیں۔دوسری جانب کچھ صارفین نے ان کے نئے انداز پر تنقید بھی کی اور قیاس آرائیاں کرتے ہوئے کہا کہ شاید انہوں نے جوان نظر آنے کے لیے کاسمیٹک تبدیلیاں یا سرجری کروائی ہیں۔تاہم فواد خان کی جانب سے اپنے نئے لُک یا اس حوالے سے گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔