اسلام آباد (پاکستان خبر) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو احتجاج اور سڑکوں پر آنے پر مجبور نہیں کر رہی بلکہ وہ خود تصادم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان کو بھیجا گیا نوٹس ان کی موجودہ سیاسی سرگرمیوں سے کسی طور پر متعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم کا خیال ہے کہ اس معاملے سے حکومت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اگر وزیراعظم کی یہی سوچ ہوتی تو وفاقی وزرا مولانا فضل الرحمان کے معاملے پر گفتگو نہ کر رہے ہوتے۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور نہیں کر رہی، بلکہ وہ خود تصادم کی طرف جا رہے ہیں اور بلاوجہ تلخی پیدا کر رہے ہیں۔