تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

فضل الرحمان دوسروں کو انصاف کا درس دیتے ہیں، خود قبضے کی جگہ بیٹھے ہیں، فیصل کنڈی

فضل الرحمان دوسروں کو انصاف کا درس دیتے ہیں، خود قبضے کی جگہ بیٹھے ہیں، فیصل کنڈی

پشاور (پاکستان خبر)  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے ہیں، لیکن خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں۔گورنر ہاؤس پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان خود تو حلوہ کھاتے ہیں، لیکن دوسروں کو اس سے روکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے درمیان دوستی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ زرداری صاحب کرپشن کے معاملے میں انہیں تحفظ فراہم کریں گے۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے پر عائد کرپشن کے الزامات کا بھی حساب ہونا چاہیے۔ ان کے بقول پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے دور حکومت میں سب سے زیادہ فائدہ جمعیت علمائے اسلام نے اٹھایا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم دور میں جے یو آئی کو اس کی پسند کے محکمے دیے گئے، جن میں مذہبی امور، ہاؤسنگ اور مواصلات کی وزارتیں شامل تھیں۔ ان کے خیال میں شاید ہی کوئی بڑی وزارت باقی رہی ہو جو جمعیت علمائے اسلام کو نہ ملی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے تو متعلقہ افراد کو سزا بھگتنا پڑے گی۔