اسلام آباد (پاکستان خبر) وفاقی آئینی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) اور حنا بی بی کی جانب سے رکن قومی اسمبلی صدف احسان کے خلاف دائر تمام درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) نے اپنے ہی امیدواروں کے ساتھ مبینہ دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے الزامات پر عدالت سے رجوع کیا تھا، تاہم عدالت نے قانونی نکات اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں مسترد کر دیں۔مقدمے کی پیروی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور وکیل کامران مرتضیٰ نے کی، جو سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستیں خارج کرنے کا حکم دیا۔عدالتی فیصلے کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے لیے بڑا قانونی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔