تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی

راولپنڈی( پاکستان خبر) چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان تفصیلی ملاقات بھی ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر گئے ہیں جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا حصہ ہے۔ پاکستان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران میں جاری تنازع کے پرامن حل کے لیے کوششوں پر توجہ دیں گے۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی امور پر بھی بات چیت ہوگی۔