تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

فردوس جمال کی شاہ رخ خان کی اداکاری پر تنقید

فردوس جمال کی شاہ رخ خان کی اداکاری پر تنقید

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی اداکاری پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک بڑا سپر اسٹار قرار دیا، تاہم بطور اداکار ان کے مقام کو محدود قرار دیا۔حال ہی میں فردوس جمال ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف فنکاروں اور ان کی فنی صلاحیتوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔فردوس جمال نے کہا کہ وہ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے مداح ہیں، لیکن شاہ رخ خان کا دلیپ کمار سے موازنہ مناسب نہیں۔ ان کے مطابق دلیپ کمار ایک منفرد اور عظیم فنکار تھے، جبکہ شاہ رخ خان اس معیار کی اداکاری پیش نہیں کر سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کی اداکاری، تلفظ اور گفتگو کے انداز میں وہ پختگی دکھائی نہیں دیتی جو ایک عظیم اداکار کی پہچان سمجھی جاتی ہے۔فردوس جمال کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اپنی غیر معمولی مقبولیت کے باعث ایک بڑے سپر اسٹار ضرور ہیں، لیکن بطور اداکار ان کا مقام اتنا بلند نہیں جتنا ان کی شہرت اور مداحوں کی تعداد ہے۔