تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ملک میں آٹے کے بحران اور قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کی حالیہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2800 روپے میں دستیاب ہے۔اسی طرح پشاور میں یہی تھیلا 2750 روپے، اسلام آباد میں 2733 روپے جبکہ راولپنڈی میں اس کی قیمت 2707 روپے تک پہنچ چکی ہے۔کوئٹہ اور بنوں میں بھی 20 کلو آٹے کی قیمت تقریباً 2700 روپے تک جا پہنچی ہے۔ دیگر شہروں میں حیدرآباد میں قیمت 2600 روپے، خضدار اور لاڑکانہ میں 2400 روپے، فیصل آباد میں 2350 روپے جبکہ گجرانوالہ میں 2333 روپے مقرر کی گئی ہے۔ادھر ملتان اور لاہور میں بھی آٹے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دستاویزات کے مطابق ملتان میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2267 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ لاہور میں یہ قیمت 2250 روپے ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے عام شہری پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔آٹے کی قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کے باعث عام آدمی کی قوتِ خرید شدید متاثر ہو رہی ہے۔ماہرینِ معیشت کے مطابق گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں اور ذخیرہ اندوزی پر مؤثر کارروائی نہ ہونا اس بحران کی بنیادی وجوہات ہیں، جن پر فوری قابو پانے کی ضرورت ہے۔