تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی

ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی

 دبئی( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی مینز ایک روزہ عالمی کپ 2027ء گزشتہ دو عالمی کپ کے مقابلے میں زیادہ ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا، جس میں پہلی مرتبہ 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے کو میزبانی کی بنیاد پر عالمی کپ میں براہ راست جگہ مل چکی ہے، جبکہ 30 ستمبر کو جاری ہونے والی آئی سی سی ایک روزہ درجہ بندی میں میزبان ممالک کے علاوہ ابتدائی 8 ٹیموں کو بھی براہ راست ٹورنامنٹ میں رسائی حاصل ہوگی۔افغانستان نے بیلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف سنسنی خیز کامیابی حاصل کرکے ابتدائی 8 ٹیموں میں اپنی جگہ تقریباً پکی کرلی ہے۔یوں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے علاوہ بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ، بنگلادیش اور افغانستان براہ راست عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہوں گے، جبکہ جنوبی افریقا اور زمبابوے میزبان کی حیثیت سے پہلے ہی ٹورنامنٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔