تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

گلگت بلتستان: پیپلز پارٹی پارلیمانی اجلاس، حکومت سازی پر مشاورت

گلگت بلتستان: پیپلز پارٹی پارلیمانی اجلاس، حکومت سازی پر مشاورت

کراچی(پاکستان خبر)گلگت میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر نیر حسین بخاری نے کی۔اجلاس میں حالیہ انتخابات کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شرکاء نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کے باعث پارٹی کو خطے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔شرکاء نے حکومت سازی کے مختلف امکانات پر غور کیا اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں اراکین نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سازی کے فیصلوں کا اختیار انہیں سونپ دیا۔پارلیمانی پارٹی کے مطابق پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی، اسے گلگت بلتستان کے عوام اور پارٹی کے وسیع تر مفاد میں قبول کیا جائے گا۔