تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

گوگل کا اسکولوں میں اے آئی اور سرچ سروسز کے استعمال پر نئی پالیسی کا فیصلہ

گوگل کا اسکولوں میں اے آئی اور سرچ سروسز کے استعمال پر نئی پالیسی کا فیصلہ

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت اور سرچ سروسز تک رسائی سے متعلق نئی پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی پالیسی پہلی سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کے اسکولوں کے زیرِ انتظام اکاؤنٹس پر لاگو ہوگی۔ ابتدا میں گوگل کے مصنوعی ذہانت کے ٹولز جیمنائی، نوٹ بک ایل ایم اور گوگل سرچ بند رہیں گے، تاہم اسکول انتظامیہ اپنی ضرورت کے مطابق انہیں فعال کرسکے گی۔یہ فیصلہ تعلیمی اداروں میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اس پر ہونے والی تنقید کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت اسکولوں کو اختیار ہوگا کہ وہ طلبہ کے لیے اے آئی ٹولز کی سہولت بحال کریں یا ان کی رسائی محدود رکھیں۔ان تبدیلیوں پر 2027 کے آغاز میں عمل درآمد متوقع ہے۔ پالیسی کے مطابق جو اسکول طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت کی سہولتیں فعال نہیں کریں گے، وہاں گوگل سرچ بھی دستیاب نہیں ہوگی۔تعلیمی حلقوں میں اس فیصلے پر بحث جاری ہے کہ طلبہ کو معلومات تلاش کرنے، مختلف ذرائع کا جائزہ لینے اور تحقیق کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے روایتی سرچ انجن تک رسائی ملنی چاہیے، جبکہ اے آئی کے استعمال کو الگ سے محدود کرنے کا اختیار اسکولوں کے پاس ہونا چاہیے۔ماہرین کے مطابق تعلیمی مقاصد کے لیے مصنوعی ذہانت ایسی ہونی چاہیے جو طلبہ کی اپنی سوچ، سوال کرنے اور تنقیدی صلاحیتوں کو نکھارے، نہ کہ ان کی جگہ مشینی جوابات فراہم کرے۔ اس کے ساتھ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق معلومات اساتذہ کے لیے مفید ہوسکتی ہیں، تاہم ان کی نجی معلومات اور ڈیٹا کا تحفظ بھی ضروری ہوگا۔