تازہ ترین
سندھ کے تمام میئرز نے نئے صوبوں کی تجاویز مسترد کردیں محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی سے اہم امور پر مشاورت شہباز شریف پانچ سال پورے کریں، پی ٹی آئی کو انگیج کرنا ہوگا: بلاول نئے صوبوں پر پیپلز پارٹی نہ مانی تو بھی راستہ نکلے گا: خواجہ آصف میں جارج بش نہیں، ایران کو جوہری طاقت نہیں بننے دیں گے: ٹرمپ ایران مذاکرات کا خواہاں، مگر امریکی شرائط ماننے کو تیار نہیں کریمیا پل پر حملہ، پیوٹن کا یوکرین سے مذاکرات کا انکار روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش ایس آئی ایف سی کا فارماسیوٹیکل برآمدات اور ویکسین سازی میں خودکفالت کا عزم ملک بھر میں دسمبر سے بجلی 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ اوگرا نے جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاروں کو اربوں منافع سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی: آفریدی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس، رضوان، صائم اور شان باہر انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان ہیری کین زخمی ہوکر باہر بال ٹیمپرنگ تنازع: جوش ہیزل ووڈ پیٹ کمنز کے حامی
پاکستان خبر

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس آپریشنز کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاکستان خبر) حکومت نے ملک میں دہشتگردی کے انسداد کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے جانے والے آپریشنز کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مختلف شعبوں میں کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اے آر ڈی سی کی اب تک کی کارکردگی بھی زیر غور آئی۔وزیراعظم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطوں اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا کے لیے وفاقی حکومت کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پر عمل درآمد کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔