تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

حکومت کا گیس سیکٹر کے 1500 ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کا منصوبہ تیار

حکومت کا گیس سیکٹر کے 1500 ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کا منصوبہ تیار

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومتِ پاکستان نے گیس سیکٹر کے تقریباً 1500 ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کو تین سال کے اندر ختم کرنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے منظوری طلب کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کے تحت تیسرے جائزے کے دوران زیرِ غور آیا، تاہم آئی ایم ایف نے تاحال اس پر حتمی فیصلہ نہیں دیا۔ حکومت کا مقصد ہے کہ جون سے قبل آئی ایم ایف کی منظوری حاصل کی جائے تاکہ آئندہ بجٹ میں کل واجب الادا رقم کے ایک تہائی حصے کی ادائیگی کے لیے رقم مختص کی جا سکے۔سرکاری حکام کے مطابق گیس سیکٹر کا مجموعی سرکلر ڈیٹ 3400 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے، جس میں تقریباً 1800 ارب روپے اصل رقم شامل ہے۔ حکومت کا ارادہ ہے کہ ان میں سے تقریباً 1500 ارب روپے ادا کیے جائیں، جبکہ باقی رقم ٹیکس ریفنڈز اور عدالتی مقدمات میں پھنسی ہوئی ہے۔منصوبے کے تحت تیل اور گیس کمپنیوں کو ادائیگی اس شرط پر کی جائے گی کہ وہ تاخیر سے ادائیگی پر عائد تقریباً 1600 ارب روپے کے سرچارجز معاف کریں۔