تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

خلیج میں جنگ کے اثرات، پاکستان میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

خلیج میں جنگ کے اثرات، پاکستان میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد( کامر س ڈیسک)خلیج میں جاری جنگ کے باعث درآمدی سرگرمیوں کی معطلی کے بعد پاکستان میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔گزشتہ ہفتے مقامی کاٹن مارکیٹس میں فی من روئی کی قیمت ایک ہزار 500 روپے کے اضافے کے ساتھ کاٹن ایئر 2025-26 کی نئی بلند ترین سطح 19 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ فی 40 کلوگرام پھٹی کی قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 9 ہزار 300 روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق رواں ہفتے بھی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکانات ہیں۔کاٹن سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر کاٹن ایئر 2026-27 کے دوران کپاس کی کاشت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ خلیجی جنگ کے باعث روئی کی درآمدات معطل ہونے، بین الاقوامی مارکیٹس میں قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، ملک بھر کے کاٹن زونز میں غیر متوقع درجہ حرارت کی کمی اور ہلکی بارشوں کی وجہ سے کپاس کی کاشت متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں گذشتہ دو ہفتوں سے مقامی مارکیٹ میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔